ڈاکٹر سیدکلیم امام نے انسپکٹرجنرل آف پولیس سندھ کاچارج سنبھالتے ہی محکمانہ امور کے باقاعدہ آغاز کا فیصلہ کر لیا

 
0
433

کراچی ستمبر 12 (ٹی این ایس) : ڈاکٹر سیدکلیم امام نے انسپکٹرجنرل آف پولیس سندھ کاچارج سنبھالتے ہوئے محکمانہ امور کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں انکی آمد کے موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انھیں جنرل سلام پیش کیا۔ ڈی آئی جی فنانس، ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،ڈی آئی جی آئی ٹی ، ڈی آئی جی اسٹبلشمینٹ سمیت اے آئی جی آپریشنزسندھ،اے آئی جی ایڈمن سی پی او اے آئی جی فنانس، اے آئی جی لاجسٹک ودیگر سینئر پولیس افسران نے آئی جی سندھ کا استقبال کیا اور انھیں خوش آمدید کہا۔