ڈپٹی کمشنر کراچی غربی کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

 
0
422

کراچی، 12 ستمبر (ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر غربی شادیہ جعفر نے اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹاون اور سائٹ ٹاون جھامن داس کے ہمراہ شیر شاہ، پاک کالونی، قصبہ کالونی اور اورنگی ٹاون کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ کیا۔ بدھ کے روز اپنے دورہ کے موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کی اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور اسٹریٹ لائٹس کو بھی فعال بنایا جائے۔

شادیہ جعفر نے امام بارگاہوں کے منتظمین کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔