رکن سندھ ا سمبلی محمد قاسم فخری کا چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کے بلدیہ زون آفس کا دورہ

 
0
539

کراچی ستمبر 12 (ٹی این ایس) بلدیہ ٹاؤن سے منتخب ہونے والے رکن سندھ ا سمبلی محمد قاسم فخری نے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان سے بلدیہ زون آفس میں ملاقات کی اس موقع پر وائس چیئرمین عزیز اللہ آفریدی اور اراکین کونسل بھی موجود تھے رکن سندھ اسمبلی نے بلدیہ زون میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال پر چیئرمین سے تبادلہ خیال کیا چیئرمین نے بلدیہ زون میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی میں کچرہ اٹھانے کا کام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بور ڈ کے سپر د کیا جاچکا ہے باقی مانندہ وسائل کو مینول صفائی کیلئے بروئے کار لایا جارہا ہے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عدم تعاون کی وجہ سے انتظامیہ اپنے بجٹ سے خطیر رقم سیوریج سسٹم کی بہتری پر صرف کررہے ہے مگر چونکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے برابری کی بنیاد پر تمام زونوں میں کام کرانے کیلئے تمام اراکین کونسل کی مشاورت سے تمام ممکنہ اقدامات کو بروئے کار لایا جارہا ہے کے ایم سی کے تعاون سے تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام تسلسل سے جاری رکھا جارہا ہے جبکہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کیلئے امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی روشنی کی فراہمی اور جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے چیئرمین نے میٹنگ میں موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ زون میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اراکین کونسل کی مشاورت سے جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنایا جائے بلدیاتی افسران نے بلدیہ زون میں جاری صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے حوالے سے کرائے جانے والے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی