کندھکوٹ ایس ایس پی کیپٹن (ر) حیدر رضا کی پریس کانفرنس

 
0
419

کندھکوٹ ستمبر 12 (ٹی این ایس): کندھکوٹ ایس ایس پی کیپٹن (ر) حیدر رضا اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے سیکشن تھانے سمیت ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں چوری ہونی والی 9 موٹر سائیکلیں، 8 بہینسیں اور ہندو بیپاریوں سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرائی ہے جبکہ پولیس نے 2 ماہ کے اندر 175 اشتھاریوں کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف، 25 ٹی ٹی پسٹل اور 9 شاٹ گن بھی برآمد کیئے ہیں جبکہ منشیات میں 3 کلو چرس، 22 کلو بھنگ، 103 شراب کی بوتلیں اور 120 لیٹر کچی شراب بھی برآمد کی ہے۔

پولیس نے کاروائیوں کے دوران برآمد کی گئی چوری کی موٹر سائیکلیں اور بہینسیں متاثرین کے حوالے کر دی ہیں۔ ضلع کے اندر امن امان کی صورتحال کافی بھتر ہے قبائلی تکراروں کی وجہ  سے امن میں خلل پیدا ہو رہا ہے اسلئے قبائلی تکرار کے گروہوں کے خلاف جلد کاروائی کی جائے گی۔  ڈاھانی بھیا برادری میں قتل ہونے والے شاھل ڈاھانی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائیگا ایک بندہ توفیق نوناری اغواء ہے جس پر پولیس ٹیم کام کر رہی ہے۔ ان کو بھی جلد بازیاب کروایا جائیگا۔

دادو ضلع کے اندر جو پولیس مقابلے میں غوثپور کے رہائشی مارے گئے ہیں وہ ملزم تھے استاد کے اوپر 2010 میں ڈیوٹی اٹکاء کا مقدمہ درج ہے جبکہ دوسرا کار لفٹر تھا جو کراچی سے ڈاکے مار کر آ تے تھے۔  کندھکوٹ کے کچے کے اندر امن کا مسلئہ ہے اسلئے ہم نے اے پی سی چین بکتر بند گاڑیاں مانگی ہیں جس سے ہم کچے کے اندر ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کر سکیں۔

محرم الحرام میں پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے بلوچستان کے سرحدی سنگھم کو سیل کیا ہے پنجاب سندھ کی سرحد سی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او وزیر احمد بھٹو کے جانب سے بنا جواز شھریوں کو تنگ کرنے پر شھر والوں نے شکایتیں کیں اس موقع پر ڈی ایس پی لال بخش ڈھر، ایس ایچ او اے سیکشن عمران بھٹی، ایس ایچ او بی سیکشن احمد نواز جکہرانی اور کرمپور تھانے کے ایس ایچ او غلام سرور سمیت پولیس عملدار بہی موجود تھے