پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن آج سے شروع ہوگا

 
0
390

اسلام آباد اگست 27(ٹی این ایس) قومی ایئر لائن کا بعد از حج آپریشن آج سے شروع ہوگا۔ سات سو سے زائد حجاج کرام کو لے کر پہلی فلائٹ کراچی اور دوسری فلائٹ اسلام آباد پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن آج سے شروع ہوگا۔ سات سو سے زائد حجاج کرام کو لے کر قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے تین صفر صفر چھ کراچی جبکہ دوسری پرواز پی کے تین صفر صفر دو اسلام آباد پہنچے گی۔حجاج کرام کی واپسی کے لیے ایئرپورٹس پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
لاہور کے لئے پہلی حج پرواز منگل کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے گی۔ پی آئی اے بعد از حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے دو سو ہچیس خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائے گی۔پی آئی اے کے صدراور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے پی آئی اے حج ٹیم کے ارکان کو بعد از حج آپریشن کے دوران وطن واپس آنے والے حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے سڑسٹھ ہزار سے زائد حجا ج کرام کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچائے گی۔ بعد از حج آپریشن کا اختتام پچیس ستمبر کو ہوگا۔