منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اورفریال تالپورایف آئی اے کے دفترپہنچ گئے

 
0
431

اسلام آباد اگست 27(ٹی این ایس) منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورایف آئی اے کے دفترپہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زداری اور ان کی بہن فریال تالپور پیشی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے دفتر پہنچ گئے۔آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ڈائریکٹرزنجف مرزا، شیخ منیر، آئی اومحمدعلی ابڑوزونل آفس پہنچ گئے، آصف علی زرداری کچھ دیر بعد ایف آئی اے زون میں ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے سوال نامہ تیار کر رکھا ہے، کچھ دیر بعد آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔دوسری جانب آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے کیس میں منی لانڈرنگ کا الزام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس میں منگل کوسپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانی ہے۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایف آئی اے نے چوتھی بار طلب کررکھا تھا۔