چیف جسٹس نےسابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی بیرونی ملک تعیناتی کا نوٹس لے لیا،آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب

 
0
307

لاہوراپریل 21(ٹی این ایس)چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ کی بیرون ملک تعیناتی کانوٹس لے لیا اور آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میڈیکل جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی بیرون ملک تعیناتی کا نوٹس لے لیا،عدالت نے توقیرشاہ کی بطوررکن ورلڈٹریڈآرگنائزیشن تعیناتی کاریکارڈجمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ آئندہ سماعت پرریکارڈجمع کرائیں۔چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت استفسار کیا کہ خواجہ صاحب !نوٹس لینے پرآپ کارنگ کیوں اڑگیا،چیف جسٹس نے کہا چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر توقیر کہاں ہیںبڑی موجیں لوٹی ہیں اس نے ،چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جنیوا میں ہیں ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ جنیوا کہاں ہے،اس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ جنیو اسوئٹرزلینڈ میں ہے ۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیسا ملک ہے، یہ چنگا ہے ؟،چیف سیکرٹری نے کہا کہ سنا ہے اچھا ملک ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ توقیر شاہ کو بلائیں واپس آکر ملک کی خدمت کرے،اداروں کے سربراہ اچھے لگ جائیں تو نظام ٹھیک ہو جائے گا۔عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ کی بیرون ملک تعیناتی کانوٹس لے لیا اور آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔