سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیانزون سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال

 
0
311

اسلام آباد اپریل 21(ٹی این ایس)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیانزون سے شنگھائی میں ملاقات ہوئی۔

 

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شنگھائی نیول بیس آمد پر کمانڈر شنگھائی نیول بیس نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا جہاں چین کی بحریہ کے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی دی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی بحریہ کے جہازیانگ زو ( Yang Zahon) اور چینی فضائی اثاثہ جات کا دورہ بھی کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جہاز کے عملے سے گفتگو کی اور اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔