عام انتخابات 2018 کے نتائج میں تاخیر کا معاملہ  الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس میں تعطل کے معاملے کی انکوائری کا حکم

 
0
334

اسلام آباد، اگست 02 (ٹی این ایس): عام انتخابات 2018 کے نتائج میں تاخیر کے معاملہ  پر الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس میں تعطل کے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا.

الیکشن کمیشن نے  اسکی  تحقیقات کیلیے کیبنٹ ڈویژن کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی انکوائری نیشنل ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ اور پی ٹی اے کے ماہرین سے کی جائے اور چارہفتوں میں  تحقیقات مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔