پی ٹی آئی کا  ایاز صادق کو خط، نوٹففکیشن کے بغیر ہی ایم این ایز فیڈرل لاجز کی مبینہ الاٹمنٹ کی طرف توجہ دلائی گئی

 
0
360

اسلام آباد، اگست 02 (ٹی این ایس): تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی  ایز صادق کے نام ایک مراسلہ روانہ کیا  ہے  جس میں ان  کی توجہ نوٹففکیشن کے بغیر ہی ایم این ایز فیڈرل لاجز کی مبینہ الاٹمنٹ کی طرف دلائی  گئی ہے۔

مراسلہ ، جو   عارف علوی کی جانب سے لکھا گیا  ہے میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کس سپیکر آفس کی جانب سے ایم این ایز فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کی جارہی ہےجبکہ ابھی ارکان اسمبلی کا الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی نہیں جاری ہوا۔قانونی طور پر یہ الاٹمنٹ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے کی جاتی ہے۔آپ سے التماس کی جاتی ہے کہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں،اگر اس طرح کی غیر قانونی الاٹمنٹ ہورہی ہے تو براہ کرم اسے روکا جائے۔تمام معاملات اگرشفاف اور قانونی طریقے سے طے کیے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔