ناصر عباس جعفری کاوفد کے ہمراہ عمران خان سے  ملاقات، سیاسی اتحاد مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

 
0
378

اسلام آباد، اگست 02 (ٹی این ایس): مجلس وحدت مسلمین  کے لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ان کی رہائیش گاہ بنی گالہ میں ان  سے  ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر انھیں مبارک باد پیش کی ۔ عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کا الیکشن میں حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

اس  موقع پر  اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف صرف سیاسی اتحاد انشااللہ آنے والے وقتوں میں بھی جاری رہے گا اور ہماری جدوجہد پرامن، مستحکم اور شدت پسندی سے پاک  قائد اعظم اورعلامہ اقبال کا پاکستان بنانے کے لئے جاری رہے گی۔