اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس 4 جون کو اسلام آباد پہنچیں گے

 
0
132

اسلام آباد 26 مئی 2021 (ٹی این ایس: اصغرعلی مبارک سے) : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس 4 جون کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گےذرائع کے مطابق دورے کے دوران اقوم متحدہ کے جنرل سیکرٹری عالمی یوم ماحولیات پر منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا جائے گا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے چند دنوں پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جس کا پاکستان نے خیبر مقدم کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس پاکستان کے دورے پر 14 رکنی وفد ہمراہ ہوگا۔عالمی ادارہ کے اعلیٰ عہدیدار اپنے پاکستان میں قیام کے دوران صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی شہریوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پاکستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفاتر کا بھی دورہ کریں گے۔ خطے کی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے دورے کو بہت اہم قرار دیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بی اجاگر کیا جائے گا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل نے کشمیر کی صورتحال پر بار بار اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے مابین بامعنی بات چیت کا مشورہ بھی دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے چند دنوں پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جس کا پاکستان نے خیبر مقدم کیا تھاانہوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کی صورتحال پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔