وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی سرکٹ ہاؤس لیہ میں اراکین اسمبلی سے گفتگو

 
0
522

لاہور 26 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی سرکٹ ہاؤس لیہ میں اراکین اسمبلی سے گفتگو منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں،ان کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔ کسی کو جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ ترقی کا سفر لیہ جیسے دوردراز علاقےٗ تک پہنچایاہے۔ لیہ میں اربوں روپے کاترقیاتی پیکیج دیا جارہاہے۔ ماضی میں لیہ کو نظر انداز کر کے علاقے کے لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کیاگیا۔ سابق دو ر میں لیہ کے عوام کوخالی نعروں سے بہلایا گیا۔ تحریک انصا ف کی حکومت لیہ کے عوام کو ان کا حق واپس کررہی ہے۔ محروم علاقوں کی ترقی پر وسائل خرچ کرتے رہیں گے۔ انصاف صحت کارڈ غریب طبقہ کیلئے نعمت ہے۔ اراکین قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی، ملک نیاز احمد جھکڑ،صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک،معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد علی اولکھ،محمد طاہر رندھاوا،سردار شہاب الدین،سید رفاقت علی اوردیگر اس موقع پر موجود تھے
چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر ڈیرہ غازی خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے