وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے بلڈنگ بائی لاز اور منظور شدہ لے آﺅٹ پلان(ایل اوپی) کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائیاں بلا تفریق جاری ہیں

 
0
147

اسلام آباد 26 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے بلڈنگ بائی لاز اور منظور شدہ لے آﺅٹ پلان(ایل اوپی) کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائیاں بلا تفریق جاری ہیں ۔غیر قانونی طور تعمیر ہونے والے متعدد پلازے اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو سیل کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے شہر بھر میں بلا تفریق بلڈنگ بائی لاز اور منظور شدہ لے آوٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سملی ڈیم روڈ پر زیر تعمیر پانچ پلازوں کو سیل کر دیا گیا ہے،جبکہ مری روڈ اور سملی ڈیم روڈ پر قائم پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے، پلازوں اور ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو متعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے تھے، سی ڈی اے انتظامیہ نے انتباہ کیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اورغیر قانونی پلازوں کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،