مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اقدام کے خالف عالم اسلام میں مظاہروں کا سلسلہ شروع

 
0
431

اسلام آباد، دسمبر 08 (ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام پر  عرب اور دیگر اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

حماس کے رہنما اسماعیل حانیہ نے کل غزہ شہر میں ٹیلی ویژن پر ایک نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ کل سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر دیں۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکہ سے تعلقات منقطع کر دیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں امریکی فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو صدر ٹرمپ کے اقدام پر شدیدتشویش ہے جس سے پورے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے بھی امریکی فیصلے کو بلاجواز اور غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔