چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ایم این اے نفیسہ شاہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کا سخت نوٹس

 
0
415

اسلام آباد جنوری 18 (ٹی این ایس): چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ایم این اے نفیسہ شاہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کا سخت نوٹس۔ سینیٹر رحمان ملک کا ایف آئی اے و پی ٹی اے کو نفیسہ شاہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کے احکامات، ایف آئی اے و پی ٹی اے کردار کشی مہم میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والوں کی سراغ لگائے، ایسی بےبنیاد و منگھڑت افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کی تحت کاروائی کیجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے و پی ٹی اے نفیسہ شاہ کیخلاف منفی پروپیگنڈہ پر کمیٹی کو 5 دن میں رپورٹ دے۔