تھانہ سٹی پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف بڑی کاروائی، 3 موٹر سائیکل چور گرفتار 8 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

 
0
1003

راولپنڈی جنوری 18 (ٹی این ایس): تھانہ سٹی پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف بڑی کاروائی، 3 موٹر سائیکل چور گرفتار 8 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،
ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کی خصوصی ھدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کاروائی عمل میں لائی۔ ملزمان احسن اعجاز، صائم عنصر، محمد عمران امپریل مارکیٹ، باڑہ مارکیٹ کے علاقہ سے موٹرسائیکل چوری کرتے تھے، ایس ایچ او سٹی نہ کہا کہ ملزمان سے 2 ہنڈا 125، 04 70 موٹر سائیکل اور 02 کھلے ہوے موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی راول رائے مظہر اقبال، ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کو شاباش، پولیس کا وہیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔