آپریشن ردالفساد: جنوبی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر اسلحہ و بارود برآمد

 
0
657

راولپنڈی، مارچ  04 (ٹی این ایس): ملک بھرمیں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کرکے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیر ستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود اور مارٹر گولے برآمد کرلئے گئے ۔آپریشن کے دوران لائٹ مشین گنز اوردیسی ساختہ بم کے علاوہ 303 رائفلز،آرجی پی سیون ،سب مشین گنز، دستی بم،اینٹی ٹینک مائنز،مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشنزننکائی،رغزئی،چارگولائی،چارگورائی ظفرخیل کے علاقوں میں کیے گئے۔علاقوں سے برآمد شدہ بارودی سرنگیں آپریشن سے قبل بچھائی گئی تھیں۔