خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی: آرمی چیف

 
0
366

راولپنڈی،  مارچ  04 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے ،پاک فوج صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے بھر پورتعاون جاری رکھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے دو رہ بلوچستان کے موقع پر گوادر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئیگی۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے مستفید ہوکرعوام صوبے کی معاشی ترقی کیلیے کردار ادا کرسکیں گے یہ صوبہ تب معاشی مرکزبنے گاجب عوام منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے سے 44 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی ضروریات پوری ہوسکیں گی،یہ منصوبہ6 سے8 ماہ میں مکمل ہوکرپانی کی قلت دور کر د ےگا، مجموعی طورپر اس پلانٹ کی88 لاکھ یومیہ گیلن پانی کی فراہمی کی صلاحیت ہے۔اور اس منصوبے کی تکمیل سے گوادر کے شہریوں کیلیے صاف پانی کادیرینہ مطالبہ پوراہوجائیگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات اورسوئس حکومت کے تعاون سے قا ئم کیاجارہاہے،جبکہ سنگ بنیاد کی اس تقریب میںوزیراعلیٰ بلوچستان، متحدہ عرب امارات کے سفیر اورکمانڈر سدرن کمانڈ بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف مکران فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔