راولپنڈی (ٹی این ایس) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان ضلع راولپنڈی کے فوکل پرسن علامہ حافظ محمد اشفاق صابری فوکل کی علماء کرام کے وفد سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید اور ظہیر خان ایڈمن آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں دینی، سماجی اور تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران درپیش معاملات کو حل کرانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی ۔ دینی اداروں اور مساجد کے سلسلہ میں اخلاص، وسعتِ نظر اور امت کے مسائل نمایاں رہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید کی جانب سے بھی مثبت طرزِ فکرسے تعاون کا وعدہ کیا گیا ۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد افہام وتفہیم سے نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر علامہ اللہ داد شاہد، حضرت علامہ قاری ملازم حسین ضیائی ، علامہ قاری مفتی شوکت حسین ضیائی بھی ملاقات میں شریک تھے آخر میں شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام کوششوں کو دین، معاشرہ اور ملک و ملت کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے،آمین ثم آمین یا رب العالمین،













