راولپنڈی(ٹی این ایس) تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں کار چوری کی اطلاع پر ایس ایچ او اعزاز عظیم کی سربراهی میں رسپانڈنگ پولیس پارٹی پر کار چور گینگ کی فائرنگ

 
0
161

تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں کار چوری کی اطلاع پر ایس ایچ او اعزاز عظیم کی سربراهی میں رسپانڈنگ پولیس پارٹی پر کار چور گینگ کی فائرنگ، فائرنگ دوران ایک کار چور زخمی حالت میں گرفتار، دو مسروقہ مہران کاریں برآمد،موقع سے نمبر پلیٹیں،کٹر، ربر کے دستانے، چابیاں، پلاس اور دیگر اوزار بھی برآمد ہوئے،ملزم جڑواں شہروں میں کار چوری، منشیات، جوئے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہے۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو افراد گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کر رہے ہیں جو کار چور لگتے ہیں، پولیس فوری رسپانڈ کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران ایک کار چور زخمی حالت میں گرفتار ہوا،زخمی حالت میں گرفتار کار چور کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم سے دو مسروقہ مہران کاریں، نمبر پلیٹس،کٹر،ربر کے دستانے،چابیاں،پلاس اور دیگر اوزار بھی برآمد ہوئے، ملزم نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں چوری کر کے کھڑی کر دیتے تھے اور کچھ روز بعد نمبر پلیٹیں تبدیل کر کے لے جاتے تھے، آج بھی مسروقہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کر رہے تھے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ڈی ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کے بروقت رسپانس، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری و دو مسروقہ کاروں کی برآمدگی پرشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔