ن لیگ کا مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی

 
0
394

اسلام آباد، مارچ 04 (ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی ہوگیا ہے۔

6 مارچ کو اس اجلاس کا انعقاد طے تھا تاہم اسے اب 13 مارچ کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

ن لیگ کے ترجمان اور سینٹر آصف کرمانی نے اجلاس  ملتوی ہونے کا اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ اجلاس اب  13 مارچ بروز منگل 2 بجے دوپہر اسلام آباد میں ہو گا-