پی ٹی آئی کا سینیٹر دلاور خان کا انتخاب چیلینج کرنے کا اعلان

 
0
619

اسلام آباد مارچ 04 (ٹی این ایس):تحریک انصاف نےپاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر دلاور خان کا انتخاب چیلینج کرنے کا اعلان کردیاہے۔

پی ٹی آئی کے فیصلہ کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی دلاور خان کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔

نون لیگ کے دلاور خان ٹیکنوکریٹ کی نسشت پر کامیاب ہوئےہیں۔

اعظم سواتی  نے کہا ہے کہ دلاور خان کرپشن اور لوٹ مار میں خاص مہارت کے حامل ہیں ،وہ پلی بارگین کرکے نیب کی گرفت سے آزاد ہوئے، اعظم سواتی  کا کہنا ہے کہ دلاور خان 1996 میں بطور ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز ریٹائر ہوئے اور نواز شریف کیطرح  ان پر بھی قسمت کی دیوی کچھ خاص انداز میں مہربان ہوئی کہ وہ آج اربوں پتی ہیں۔

اعظم سواتی  کے بقول دلاور خان ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر بھی کسی طور پورا نہیں اترتے اورپاکستان کی پارلیمان کو کرپٹ اور نااہل ٹولے سے پاک کرنے کا وقت آن پہنچا ہے چنانچہ وہ اپنا مقدمہ جلد انتخابی ٹربیونل میں پیش کرویں گے۔