راولپنڈی نومبر 22 (ٹی این ایس): ایس ایس پی آپریشنزطارق ولایت نے چوہڑ چوک جلوس کی سکیورٹی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ASP کینٹ کامران حمید نے SSP آپریشن کو جلوس روٹ اور نفری کی ڈپلائمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی آپریشن نے جلوس کی سکیورٹی کی ڈپلائمنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پولیس کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ ایس ایس پی آپریشن نے ASP کینٹ سرکل کامران حمید کو بہترین سکیورٹی ڈیوٹی کے انتظامات کرنے پر شاباش دی۔