تھانہ صادق آباد کی حدود ڈھوک کالا خان میں دو گروپوں میں تصادم تھانہ صادق آباد کی پولیس دونوں گروپوں کے سامنے بے بس ہو گئی

 
0
461

راولپنڈی نومبر 21 (ٹی این ایس): تھانہ صادق آباد کی حدود ڈھوک کالا خان میں دو گروپوں میں تصادم تھانہ صادق آباد کی پولیس دونوں گروپوں کے سامنے بے بس ہو گئی۔ دونوں گروپوں کی سرعام فائرنگ پر پولیس تماشائی بنی رہی۔ دونوں گروپ ایک دوسرے پر سرعام فائرنگ کرتے رہے
دونوں گروپوں کی اس سے پہلے بھی لڑائی ہو چکی ہے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،ہسپتال منتقل۔ سرعام فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔