راولپنڈی پولیس نے جڑواں شہروں میں ایف آئی اے کے اہلکار بن کر گھروں میں ڈکیتیاں کر نے والے چھ رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا

 
0
367

راولپنڈی اکتوبر 6 (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس نے جڑواں شہروں میں ایف آئی اے کے اہلکار بن کر گھروں میں ڈکیتیاں کر نے والے چھ رکنی گروہ کوگرفتار کر دیا، دو درجن وارداتوں کا انکشاف،بائیس لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری اور اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ائرپورٹ احسن کیانی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے بتایا کہ علاقہ میں ایف آئی اے کے اہلکار بن کر سرچنگ کے بہانے گھروں میں داخل ہو کر ڈکیتی کی وارداتوں پر سی پی او اسرار عباسی نے ایس پی پوٹھوہار سید علی کی نگرانی میں ڈی ایس پی سول لائن فیصل سلیم کی سربراہی میں ایس ایچ او احسن کیانی انچارج چوکی گلریز چوہدری، نوید احمد سب انسپکٹر، طاہر اعجاز اے ایس آئی، ثمر عباس ہیڈکانسٹیبل اور دیگر پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس نے بھرپور انداز میں محنت کر تے ہو ئے شکیل کیانی گینگ کو ٹریس کیا اور اس کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزموں میں دلشاد مسیح، ارسلان مسیح، عامر عرف عمران شامل ہیں، جبکہ ایک رکن حافظ اشرف ملائشیاء فرار ہو گیا، جس کے ریڈ وارنٹ حاصل کر رہے ہیں،گینگ کے سربراہ شکیل کیانی کی گرفتاری جلد متوقع ہے، ملزمان سفید رنگ کی کار میں لاہور سے آتے اور سرگودھا سے اپنے ساتھیوں کو لیکر ڈکیتیاں کر نے، راولپنڈی اسلام آباد آتے اور تھانہ ائرپورٹ، مورگاہ ، روات ، سول لائن ، ویسٹریج ، لوہی بھیر ، سہالہ ،شہزاد ٹائون اور آئی نائن کے علاقوں میں ریکی کرتے دن کے وقت جس بڑے گھر کا دروازہ کھلا نظر آتا اس میں داخل ہو جا تے اور خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کرتے اور گن پوائینٹ پر سب کو یر غمال بنا کر ان سے رقم پرائز بانڈ سونا اور قیمتی اشیاء چھین کر لاہور فرار ہو جاتے یہ گینگ لاہور سرگردھا کے پورش علاقوں میں ڈکیتیاں کرتا رہا ہے اور چالان ہو چکا ہے۔احسن کیا نی بتایا کہ ان سے ریکارڈ22 لاکھ روپے کی ریکوری ہو ئی ہے ، جبکہ اسلحہ بھی بر آمد کر لیا ہے ، احسن کیانی نے بتایا کہ اس ٹیم نے ذیشان گینگ کو بھی گرفتار کر لیا ہے، اس میں ریاست اسامہ اور ذیشان موجود ہیں جن سے نقدی اور چھینا گیا موٹرسائیکل بھی بر آمد ہو ا ہے ، ان ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔