جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس: علاقائی سیکیورٹی صورتحال،روایتی و غیر روایتی صلاحیتوں پر بریفنگ

 
0
329

راولپنڈی، جولائی 04 (ٹی این ایس): جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔اجلا س میں کمیٹی کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال،روایتی و غیر روایتی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔اجلا س میں کمیٹی کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال،روایتی و غیر روایتی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی ۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اجلاس میں شرکا ءنے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا جڑ سے خاتم کر نے کا عزم ظاہر کیا ہے۔شرکاءنے کہا کہ قومی سلامتی کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔مسلح افواج سیکیورٹی صورتحال سے مکمل باخبر ہے ۔