SHO تھانہ رتہ امرال راشد کیانی کی مزید اہم کاروائی،سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چھینے گئے موبائل فونز اور رقم 10ہزار روپے برآمد

 
0
235

راولپنڈی 08 جون 2021 (ٹی این ایس): ) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اسداللہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 04موبائل فونز اور رقم 10ہزار روپے برآمد ہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا، ایس پی راول نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے۔