آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگین کی الوداعی ملاقات ٗسکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

 
0
420

راولپنڈی نومبر 24(ٹی این ایس) چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگین نے اپنی تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر جمعہ کو جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دور ان فریقین نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان غیر معمولی باہمی تعلقات ہیں دونوں شخصیات نے ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔