تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، حساس ادارے کا افسر بن کر معصوم شہریوں سے وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
301

راولپنڈی 10 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، حساس ادارے کا افسر بن کر معصوم شہریوں سے وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سجاد حسین شاہ اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے وارداتیں کرتا تھا، ایس ایچ او نے کہا کہ ملزم نے کینٹ کے علاقے میں اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے فوٹو اسٹوڈیو والوں کے ساتھ نوسر بازی کرتے ہوئے ان کے گھر واردات کی، ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج، سی پی او محمد احسن یونس نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او کینٹ و دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے ہیومین ریسورس اور ٹیکنیکل طریقہ سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔ سی پی او محمد احسن یونس کی ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس ایچ او کینٹ اور ٹیم کو شاباش، ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، گرفتار ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔