ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت کی زیر نگرانی راولپنڈی پولیس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کے علاقوں میں لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کے اقدامات

 
0
312

راولپنڈی 19 جون 2020 (ٹی این ایس): ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت کی زیر نگرانی راولپنڈی پولیس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کے علاقوں میں لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کے اقدامات، پولیس ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے علاقوں میں انٹری پوائنٹس پر پولیس کے افسران وملازمان تعینات، پولیس کا گشت بھی جاری، سینئر افسران کاسیل شدہ علاقوں کادورہ،ڈیوٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کوکورونا وائرس سے بچاؤ اورڈیوٹی کے متعلق بریفنگ۔ سمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکے لیے تھانوں کی نفری کے علاوہ 300پولیس افسران وملازمان پرمشتمل سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیاگیا ہے، لاک ڈاؤن کے حکومتی احکاما ت پرعملدرآمدکو ہر صورت یقینی بنایا جائے،خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار ماسک،گلوز اورہینڈ سینٹائزرکا استعما ل کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ کاخاص خیال رکھاجائے،سی پی اومحمد احسن یونس