کلرسیداں پولیس کی فوری کارروائی، 9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار

 
0
465

راولپنڈی 19 جون 2020 (ٹی این ایس): کلرسیداں پولیس کی فوری کارروائی، 9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی دوکان پر گئی جہاں درندہ صفت ملزم راشد نے بچی سے نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی، والد متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی صدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کلرسیداں کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، ایس ایچ او تھانہ نیوکلرسیداں نے ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدرضیاءالدین احمد بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او محمد احسن یونس