انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے راولپنڈی پولیس کے 09 پراجیکٹس کا آن لائن افتتاح کردیا

 
0
329

راولپنڈی 19 جون 2020 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے راولپنڈی پولیس کے 09 پراجیکٹس کا آن لائن افتتاح کردیا، آن لائن افتتاح کے موقعہ پرآئی جی پنجاب کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس پنجاب طارق مسعود یسیٰن، ایڈیشنل آئ جی آپریشنز پنجاب انعام غنی، آر پی اوراولپنڈی سہیل حبیب تاجک،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس،چیف ٹریفک آفیسر سیدعلی اکبر اوردیگر افسران موجود تھے آر پی او اورسی پی اوراولپنڈی نے مختلف پراجیکٹس پر آئی جی پنجاب کوبریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے اے ایس پی سلمان ایاز شہید پولیس لائن کے انسپکٹر راجہ محمد ثقلین شہید گیٹ کا آن لائن افتتاح کیا۔
انسپکٹر راجہ محمد ثقلین شہید ایک بہادر پولیس آفیسر تھے جنہوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی،ان کی قربانی بے مثال ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر آئی جی پنجاب نے 24/7 ہیلپ لائن 111-CPO-RWP کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کافیڈبیک اہم ہے جس سے پولیسنگ کوبہتر کرنے میں مدد ملتی ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پورٹنگ سینٹر وخدمت مرکز برائے خواتین،پولیس خدمت مرکز گوجرخان،پولیس خدمت مرکز ٹیکسلا،پیپر لیس ٹریفک لائسنس ایشوونگ سسٹم اورپولیس خدمت مرکز ٹریفک ہیڈکوارٹرز کاآن لائن افتتاح کیا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے تحفظ رپورٹنگ سینٹر وخدمت مرکز برائے ٹرانسجینڈرکابھی آن لائن افتتاح کیا، جو معاشرہ ٹرانسجینڈر ز یا محروم طبقات کاخیال نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کرسکتا، خوشی ہے کہ راولپنڈی پولیس نے اس کاادراک رکھتے ہوئے پہلا ٹرانسجینڈرسینٹر قائم کیا،آئی جی پنجاب آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے راولپنڈی کی 25پولیس چوکیوں میں فرنٹ ڈیسک کے اجراء کابھی آن لائن افتتاح کیا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے راولپنڈی پولیس کی طرف سے جد ید پراجیکٹس کے آغاز کوسراہا اورپنجاب کے دیگر اضلاع بھی ان پراجیکٹس کے آغاز کی ہدایت کی. راولپنڈی پولیس کے پراجیکٹس سے چینج آف کلچر نظر آرہاہے،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے آرپی اوراولپنڈی اورسی پی اوراولپنڈی سے مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بات چیت کرنے کے علاوہ تمام پروجیکٹ پرموجود سٹاف سے بھی بات کی۔ پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد شہریوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی ہے، پولیسنگ میں جدت کا یہ سفر جاری رہے گا۔سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس