راولپنڈی جولائی 27(ٹی این ایس)راولپنڈی کے تمام حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف نے جیت حاصل کی اہلیان پنڈی جہاں تحریک انصاف کی فتح کا جشن منا رہے وہیں چند شر پسند عناصر نےاین اے 61 کے ن لیگی امیدوار ملک ابرار کے دفتر پر پتھراو کر دیا تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پشاور روڈ پر واقعہ ملک ابرار کے دفتر پر پی ٹی آئی کے سو سے زائد کارکنوں نے دھاوا بول دیا اور پتھراو کیا جس کے باعث دفتر اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دفتر میں موجود لیگی کارکن بھی زخمی ہوئے۔