راولپنڈی اکتوبر 30 (ٹی این ایس): پنڈی میں ”ٹیرر گروپوں“ کے خلاف سی پی او فیصل رانا کی کارروائی، وزیر اعطم پاکستان عمران خان نے لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پنڈی پولیس کی کارروائی کا اعترافی تذکرہ کیا، سی پی او سمیت پنڈی پولیس کو شاباش، وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کے دورہ کے دوران پنڈی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،سیاسی جلوسوں میں پیسے لے کر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے پکڑے جانے پر ایک دوسرے کے مخالف نظریات رکھنے والی سیاسی جماعتیں خوش،سوشل میڈیا پر سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سی پی او فیصل رانا نے پنڈی کو کراچی بننے سے بچا لیا،
تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل رانا کے حکم پر ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیرنگرانی ایس ایچ او مورگاہ اعزاز عظیم،ایس ایچ او ویسٹریج طارق ریحان اور دیگر پولیس ٹیم کے ہاتھوں اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹنے والے عامری ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے عالمی مقبولیت پانے والی پنڈی پولیس نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کے احکامات کی روشنی میں پنڈی میں خوف وہراس کی علامت سمجھے جانے والے ”ٹیرر گروپوں“ کے خلاف جو آپریشن شروع کیا ہے اس میں اب تک3درجن سے زائد ایسے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔
”آپریشن اگینسٹ ٹیررز“ اس قدر کامیابی سے جاری ہے کہ اس کی بازگشت لاہور میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی صدارت میں ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی سنائی دی،جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب،صوبائی وزراء اور آئی جی پنجاب بھی شریک تھے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پنڈی پولیس کے اس آپریشن کا اعترافی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن پہلے کیوں نہیں ہوا جس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ سی پی او پنڈی فیصل رانا بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔
”ٹیرر گروپس“ کے خلاف کارروائی سے عوام خاصے مطمئن ہیں وزیر اعظم نے اس پر پنڈی پولیس کا شاباش دیتے ہوئے کہاکہ یہ کارروائی دیگر اضلاع کی پولیس کے لئے بھی قابل تقلید ہے،ادھر گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے جب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنڈی آئے تو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پی او فیصل رانا کی اس کارروائی کا پھر زکر ہوا جس پر کہا گیا کہ یہ وہی کارروائی ہے جس کا ذکر لاہور میں وزیر اعظم پاکستان نے کیا تھا،ادھر سی پی او فیصل رانا کی ہدائت پر ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیرنگرانی ایس ایچ او مورگاہ اعزاز عظیم نے ایک ایسے ”ٹیرر گروپ“ کے ارکان کو گرفتار کیا جو سیاسی جلوسوں میں پیسے لے کر ہوئای فائرنگ کرتے تھے،جس سے جانی نقصان ہوتا تھا،اس کارروائی پر متحارب،مخالف اور متضاد سیاسی نظریات رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔