کہوٹہ سرکل پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نومی ڈکیت گینگ عرف گولی مار گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

 
0
479

راولپنڈی مارچ 05 (ٹی این ایس): وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے کہا کہ ملزمان اسلحہ کی نوک پر سی این جی سٹیشنز، پٹرول پمپوں ، میڈیکل سٹورز، اور دکانوں پر ڈکیتی کے علاوہ روڈ بلاک کر کے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے دوران انٹروگیشن دوہرے قتل کی واردات کا بھی انکشاف کیا۔ گینگ کےگرفتار ملزمان دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے بھی دریغ نہ کرتے تھے۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج تھی جس کے لئےکلر سیداں اور کہوٹہ پولیس کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ڈکیت گینگ کے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گئے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ایس پی صدر اور کہوٹہ سرکل پولیس کو شاباش