اسلام آباد مارچ 06 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا کروناوائرس کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم خود کرونا وائرس پر بریفنگ دے، انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے متعلق حکومت کے اب تک لئے گئے اقدامات پر کمیٹی غیراطمنان کا اظہار کرتی ہے،
حکومت فوری طور پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے۔
ٹاسک فورس کی سربراہی خود وزیراعظم کرے اور تمام صوبوں کے ہیلتھ منسٹرز، چیف سیکریٹریز و سیکریٹریز ہیلتھ شامل کیجائے۔ 27 فروری کے اجلاس میں وزارت داخلہ کو 15 دنوں میں چائینہ میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کے احکامات دئے تھے۔













