ونگز کالج سپورٹس گالا کا انعقاد طلبہ کا جوش خروش دیدنی تھا تحصیل میں تعلیم کے فروغ کےساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں۔افتخار نیازی

 
0
216

کلرسیداں 17 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): کلرسیداں ونگرز کالج سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز سپورٹس گراونڈکلرسیداں میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیر کابل سب انسپکٹر تھانہ کلرسیداں،شیخ قمرالسلام صدر پریس کلب کلرسیداں ان کے ساتھ دلنواز فیصل خان اور سردار محمد وسیم تھے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد کالج کے لڑکوں نے مہمانوں کو ویلکم کرنے کے لیے خصوصی طور پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے سپورٹس گالا میں فٹبال،کرکٹ،رسہ کشی،والی بال،ہائی جمپ،لانگ جمپ اور دوڑ ریس جو کہ سات دن جاری رہیں گی ہیں،تقریب سے خطاب میں افتخار نیازی کا کہنا تھا کہ تحصیل کلرسیداں میں تعلیم کو فروغ دینے لیے میں نے چند سال قبل جس مہم کا آغاز کیا تھا آج الحمد للہ اس کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگے ہیں طلبہ جہاں سارا سال تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں وہاں ان کو گراونڈ میں لانا بھی ادارے کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور نے نوجوانوں کو گراونڈ سے دور کردیا ہے اس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا کا بےجا اور بڑھتا ہوا استعمال ہے سپورٹس گالا میں اسسٹنٹ کمشنر رمیشااعوان،قیصر ستی ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں،ٹریفک وارڈن انچارج عمران نواب خان،گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں اور پریس کلب کلرسیداں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے سپورٹس گالا کا آغاز ہوا۔تقریب سے مختصر خطاب میں صدر پریس کلب کلرسیداں شیخ قمرالسلام کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس جیسا ادارہ تحصیل بھر میں نہیں ہے،تقریب سے چیرمین پریس کلب کلرسیداں دلنواز خان نے بھی خطاب کیا آخر میں ڈائریکٹر افتخار نیازی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا