راولپنڈی (ٹی این ایس) افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو ہر محاذ پر فتح دلائی

 
0
25

راولپنڈی (ٹی این ایس) افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو ہر محاذ پر فتح دلائی ۔معرکہ حق اور اپریشن بنیان المرصوص ۔اور سفارتی سطح پر بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز اوورسیز سیاسی اور سماجی شخصیت مشیر صدر ازاد کشمیر چوہدری خادم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر یک جان ہیں ۔اور پاکستانی افواج نے پاکستان اور کشمیر کے چپے چپے کی حفاظت کا جو ذمہ لیا ہوا ہے اس کو ہمیشہ احسن طریقے سے نبھایا ماضی قریب میں ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ حملے کی کوشش کی تو پاکستانی فوج نے معرکہ حق لڑتے ہوئے ہندوستان کو شدید جانی مالی اور عسکری نقصان پہنچایا ۔امریکہ کے صدر سمیت پوری دنیا نے یہ قرار کیا کہ پاکستان نے انڈیا چھ سے زیادہ طیارے مار گرائے ۔اور اور ساتھ ساتھ جانی اور مالی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔جواب میں انڈیا نے چیخنا شروع کر دیا اور عالمی برادری اور امریکی صدر کی مداخلت پر پاکستان نے انڈیا کی جان بخشی کی ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کشمیر کے چپے چپے کی حفاظت کی ۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے زبانہ طالب علمی سے ہی کشمیر کی ازادی کے لیے جدوجہد شروع کر رکھی ہے جو اج تک جاری ہے انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جا کر کشمیر کے حق میں اواز اٹھائی اور اس کی ازادی کے لیے عملی جدوجہد کی کشمیری عوام سلطان محمود چوہدری اور پاک افواج کی کاوشوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔پوری پاکستانی قوم اور کشمیری صدر ریاست سلطان محمود چوہدری اور پاکستان فوج کی اعلی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد کشمیر ہندوستان یہ غاصبانہ قبضے سے ازاد ہو جائے گا ۔