ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ کا سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
40182

فاضل ججوں نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور انتظامات کو سراہا
راولپنڈی،اپریل 13 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ چوہدری ممتاز حسین نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

سیششن جج کے ہمراہ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ عائشہ شبیر اور شائستہ کندی بھی تھیں، فاضل ججوں نے جیل میں خواتین بیرک، کچن، فیکٹری اور پی سی او کے علاوہ قیدیوں کی فنی تربیت کے لیئے قائم مرکز کا معائنہ بھی کیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ جیل سعید اللہ گوندل اور دیگر افسران نے مہمانان کو بریفنگ دی اور معائنہ کروایا۔
جج صاحبان نے اس موقع پر دو قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا۔

تینوں ججز نے جیل کے ڈسپلن، صفائی، سہولیات، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو سراہا۔