ٹائیگر شروف کے ہمشکل نوجوان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

 
0
751

سب مجھے ٹائیگر پکارتے ہیں لیکن میں خود کا اپنا ایک نام بنانا چاہتا ہوں،ڈیوڈ سہاریہ
ممبئی27جولائی(ٹی این ایس)) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی طرح دکھنے والے نوجوان دیوڈ سہاریہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔بالی ووڈ فلموں میں اکثر ہمشکل کرداروں پر مبنی کہانیاں دیکھنے میں آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں بھی اکثر مشہور شخصیات کے ہمشکل سامنے آچکے ہیں جب کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور

عمران ہاشمی کے ہم شکل سامنے آئے تھے تاہم اب ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ’ باغی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کا ہمشکل نوجوان دیوڈ سہاریہ بھارتی آسام فلم انڈسٹری میں اداکار ہیں اور ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں لیکن اْن کی مقبولیت میں اضافہ اْس وقت ہوا جب ڈیوڈ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پراپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کامرکزبن گئیں۔

ڈیوڈ سہاریہ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگ ان کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ڈیوڈ چہرے کے نقش ،بالوں کے اسٹائل اور جسامت سے بلکل ٹائیگر کی طرح لگتے ہیں دونوں کی شکل میں اتنی مشابہت ہے کہ عام لوگوں کے لئے پہچاننا ناممکن ہے۔ڈیوڈ سہایہ کا کہنا ہے کہ ابتداء میں لوگوں کی جانب سے ٹائیگر سے مماثلت رکھنے پر کافی حوصلہ افزائی کی گئی اور سب مجھے ٹائیگر ہی پکارتے تھے جوکہ مجھے اچھا بھی لگتا تھا کیوں کہ اْن کی میرے ساتھ یہ محبت صرف ٹائیگر کی وجہ سے ہے لیکن میں خود کا ایک نام بنانا چاہتا ہوں۔