عمران خان کی وکٹری سپیچ نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحدپار بھی لوگوں کے دل موہ لیے

 
0
400

وکٹری سپیچ سننے کے فوراً بعد بھارت کی معروف شخصیت رشی کپور نے بھی ان کی وکٹری سپیچ پر داد دی 
ممبئی 27جولائی(ٹی این ایس) )متوقع وزیراعظم عمران خان نے وکٹری سپیچ کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے لیکن مگر ان کی باتوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ سرحد پار لوگوں کا بھی دل موہ لیااور وکٹری سپیچ سننے کے فوراً بعد بھارت کی معروف شخصیت رشی کپور نے بھی ان کی وکٹری سپیچ پر داد دی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے رشی کپور نے کہا کہ ’’عمران خان نے بہت اچھی باتیں کیں ،میں بھی پچھلے دو دنوں سے یہ ہی کہہ رہا تھا جو تم نے پاکستان اور بھارت کے بارے میں کہا،مجھے امید ہے تم اپنے ملک کے ہمارے ملک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کامیاب ہو گے ‘‘۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی وکٹری سپیچ میں کہا تھاکہ اگر بھارتی لیڈر شپ بات چیت کے لیے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں ،بھارت ایک قدم آگے بڑھائے گا ہم دو قدم آگے بڑھیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں وہ پاکستانی ہوں جو سمجھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے بہتر تعلقات برصغیر کے لیے بہتر ہوں گے، میری کوشش ہوگی کہ کشمیر کا مسئلہ ٹیبل پر بیٹھ کر حل کریں۔