عمران خان کے بارے میں بھارتی اداکار کے والد کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئے

 
0
388

92کے ورلڈ کپ کے موقع پر عمران خان کی وکٹری سپیچ دیکھ کر میرے والد نے کہا تھا کہ یہ بندہ ایک دن وزیراعظم بنے گا‘اداکارایوشمن کھرانا
نئی دہلی 27جولائی(ٹی این ایس)) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر بھارتی اداکار ایوشمن کھرانا نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی ایسا واقعہ بھی سنا دیا ہے کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’’ 92 کے ورلڈکپ کے موقع پر عمران خان کی وکٹری سپیچ دیکھ کر میرے والد نے پیش گوئی کی کہ یہ بندہ پکا ایک دن پاکستان کا وزیراعظم بنے گا۔ بہت بہت مبارک ہو عمران خان سر، ہمیشہ سے آپ کا مداح رہا ہوں۔ اب آپ پر برصغیر میں امن اور ہم آہنگی لانے کی سب سے بڑی ذمہ داری عائد ہو گئی ہے۔‘‘