الیکشن کمیشن کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 840 حلقوں میں سے 798 حلقوں کے نتائج موصول

 
0
379

اسلام آباد جولائی 27(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن تاحال تمام حلقوں کے نتائج کا اعلان کرنے میں ناکام رہا ہے ،اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 840حلقوں میں 798 حلقوں کے نتائج جاری کئے گئے ،پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 110 نشستوں کے ساتھ سہر فہرست ہے،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 251 حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں جن میں تحریک انصاف 110 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ن لیگ 63 نشستیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہےپیپلز پارٹی 42 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، قومی اسمبلی کے 12 حلقوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
جبکہ الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے 289 حلقوں کے رزلٹ موصول ہوئے ہیں
پنجاب میں ن لیگ 127 اور پی ٹی آئی 118 نشستوں پر کامیاب، پنجاب میں 27 حلقوں سے آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، پنجاب میں پیپلز پارٹی6،مسلم لیگ ق 7 اور فنکشنل لیگ ایک نشست پر کامیاب
اسی طرح صوبائی اسمبلی سندھ کے 118 حلقوں کے نتائج موصول ہوئے
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی 71 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ,تحریک انصاف 20 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور ایم کیو ایم 12 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے 11 اور ایم ایم اے ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب
کے پی اسمبلی کے 95 حلقوں کے نتائج موصول
کے پی میں تحریک انصاف 66 نشستوں کے ساتھ سر فہرست
ایم ایم اے 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے، اے این پی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،
بلوچستان اسمبلی کے 45 حلقوں کے نتائج موصول
بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی 13 اور بی این پی 5 نشستیں حاصل کر چکی ہیں، بلوچستان میں 5 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔