اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،’کے ایس ای 100 انڈیکس میں 70  پوائنٹس کا اضافہ

 
0
367

کراچی، جولائی 27(ٹی این ایس): جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 750 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 89 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس میں 760 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جو بقیہ سیشن میں بھی برقرار رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں حجم بڑھ کر 25 کروڑ 40 لاکھ پہنچ گیا جبکہ تجارت کی قیمت بھی اضافے کے ساتھ 9 ارب 20 کروڑ پہنچ گئی۔ ٹرانسپورٹ کا شعبہ 4 کروڑ 28 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا، جبکہ دوسرے نمبر پر کمرشل بینکنگ کے شعبے میں 3 کروڑ 85 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 9 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے 25 کروڑ 40 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی.

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں بینک آف پنجاب 2 کروڑ 50 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپوریشن لمیٹڈ 2 کروڑ 15 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، کے الیکٹرک لمیٹڈ 1 کروڑ 80 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ 1 کروڑ 57 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ 88 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔