اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری

 
0
92

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری

7 کاروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار۔

کاروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 300.9 کلو گرام منشیات برآمد۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

الآصف سکوائر کراچی میں ملزم سے 2 کلو گرام چرس برآمد۔

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

اے این ایف کی دیگر کاروائیاں

گوادر میں جیوانی سے 245 کلو گرام چرس برآمد۔

برکی روڈ لاہور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 34.8 کلو گرام چرس اور 7.2 کلو گرام افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

رنگ روڈ پشاور میں پشتخارہ چوک کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 6 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

سیالکوٹ میں گلوٹیاں موڑ ڈسکہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

مارگلہ روڈ اسلام آباد میں دو ملزمان سے مجموعی طور پر 1.9 کلو گرام آئس برآمد۔

برہان ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔