شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

 
0
153

اسلام آباد 17 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کیلئے کراچی سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

شیخ رشید احمد جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔

شیخ رشیدآج رات ہی عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

وہ مدینہ بھی جائیں گے جہاں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔