شیخ رشید عمران خان کے حق میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے

 
0
1305

اسلام آباد ،اکتو بر13(ٹی این ایس):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی توہین عدالت نہیں کی الیکشن کمیشن بلاوجہ ہی عمران خان کے ساتھ پھڈا لے رہا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جانے کے دن آ گئے ہیں نیا الیکشن کمیشن آنے والا ہے جبکہ عمران خان کی میں نے بات سنی ہے اس نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے الیکشن کمیشن عدالت کی توہین کی ہے بلاوجہ الیکشن کمیشن پھڈا لے رہا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نا قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کئے ہوئے ہیں