توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ پبلک کیا جائے: سراج الحق کا مطالبہ

 
0
154

اسلام آباد 17 اپریل 2022 (ٹی این ایس): امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا کو جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ توشہ خانہ کا گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے قوم جاننا چاہتی ہےوزرائےاعظم نےتحائف سےکتنا،کیسےاستفادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم میں پولرائزیشن خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے سیاست میں تشدد جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے وزیراعظم منصوبوں کی بجائے جلداورشفاف انتخابات یقینی بنائیں انتخابی اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مالی و انتظامی لحاظ سےخودمختار ہونا بےحدضروری ہے۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا اور جماعت اسلامی کاآئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔