ملک اعجاز آصف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ہمراہ اسجد علی چوہدری سول جج راولپنڈی کا دورہ اڈیالہ جیل

 
0
297

اسلام آباد 16 جون 2020 (ٹی این ایس): ملک اعجاز آصف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ہمرا اسجد علی چوہدری سول جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز مہمانوں نے جیل میں کورونا وائرس کے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور سکریننگ مشین، سینی ٹائزر، ماسک، گلوز اور دیگر احتیاطی انتظامات کو دیکھ کر جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔ معزز جج صاحبان نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے، اس کے علاوہ جیل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں قائم کورونا آئسولیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کورونا کی ادویات و حفاظتی اقدامات کو دیکھ کر تعریف کی۔

انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
ملک اعجاز آصف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 17 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا، حسب فاضل جج صاحب نے 17 اسیران کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔